گوہاٹی،یکم اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی آسام میں سیلاب کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے گواہٹی پہنچے۔پی ایم نے یہاں آسام کے وزیراعلیٰ کے علاوہ شمال مشرقی کے کئی وزرائے اعلی سے بات چیت کی۔اس سے پہلے پیر کو ہی پی ایم نے سیلاب متاثرین کے لیے 2-2لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کر دیا تھا۔وہیں وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے کہا گیا کہ مودی نے ریاست میں سیلاب کی وجہ سے شدید زخمی لوگوں کے لئے بھی 50000-50000روپے کی مدد کا اعلان کیا ہے۔اس سے پہلے وزیر اعظم نے راجستھان میں سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے کے معاوضے اور شدید زخمیوں کے لیے پچاس پچاس ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کیا تھا۔بتا دیں کہ آسام میں زیادہ تر دریاؤں کے خطرے کے نشان سے نیچے بہنے کی وجہ سے سیلاب کی صورت حال میں بہتری آئی ہے لیکن ہوجائی میں ایک شخص کے ڈوبنے سے ریاست میں سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 83ہو گئی ہے۔جھارکھنڈ کے بھی کئی حصوں میں مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو گئی ہے۔یہاں دامودر، کونار اور سیون دریاؤں کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔